سیو¿ل واشنگٹن(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی ’کیا ‘کی برقی گاڑیوں سول ای وی (Soul EV)کو امریکہ میں وائر لیس چارجنگ سسٹم کے آزمائشی تجربے کیلئے منتخب کرلیاگیاہے۔ایک یورپی انرجی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کیا کی تیار کردہ برقی گاڑیوں سول ای وی کیلئے وائر لیس چارجر تیاری کے حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکاہے اور جلد ہی ان گاڑیوں پر آزمائشی تجربہ کیا جائے گا۔ان گاڑیوں کو امریکی محکمہ برائے توانائی نے اس منصوبے کیلئے منتخب کیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے گاڑیوں کی چارجنگ کا دورانیہ بڑھانے اور بہتر بنانے میں مددملے گی۔ہنڈائی کیا امیرکا ٹیکنیکل سینٹر کارپوریشن (ہیٹسی)اور موجو موٹابلیٹی کے باہمی اشتراک سے تیار کی جانے والی وائر لیس ٹیکنالوجی سے عملی حفاظت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت ملے گی۔
کار ساز کمپنی ہیٹسی کے صدر سنگ ہوان چو نے میڈیا کو بتایاکہ ہیٹسی کیلئے یہ باعث اعزاز ہے کہ اسے امریکی محکمہ توانائی کیساتھ بطور شراکت دار منتخب کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو آسان سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
برقی گاڑیوں کو وائر لیس چارج کیا جاسکے گا
1
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں