نیویارک(نیوز ڈیسک)اداسی دور کرنے کے لئے اکثر لوگ اسمارٹ فون کا سہارا لیتے ہیں لیکن ایسی کیفیت میں فون کا استعمال آپ کے مسائل میں کمی نہیں بلکہ اضافے کا سبب بنتا ہے۔امریکی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنی اداسی دور کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اسمارٹ فون کو خود سے دور رکھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل سمیت دوسری الیکٹرانک چیزیں کسی صورت بھی انسان کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتی۔اکثر لوگ انسانوں سے اپنا درد شئیر کرنے کے بجائے مشینوں کا ا ستعمال کرتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے ان کی اداسی میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوتا ہے۔