منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

فیس بک نے ایک دن میں ایک ارب صارفین کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت ہماری زندگی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا استعمال اب لاکھوں اور کروڑں سے نکل کر اربوں کی حدوں کو چھونے لگا ہے اسی لیے فیس بک کے بانی زکربرگ نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایک ارب لوگوں کا فیس بک کا استعمال ایک بڑا سنگ میل ہے۔اس سنگ میل کو عبور کرنے پر فیس بک کے بانی زکر برگ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ریکارڈ ساز دن کو فیس بک پر اپنے پوسٹ میں خود کیا اور کہا کہ ایک ارب لوگوں کا ایک ہی دن فیس بک استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا میں 7 میں سے ایک شخص فیس بک استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فیس بک نے اس سنگ میل کو حاصل کیا اور اسے پوری دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا آغاز کہا جا سکتا ہے جب کہ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ لوگوں کو آپس میں تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک ایک آپس میں جڑی اور کھلی ایک بہتر دنیا ہے جو آپس میں پیار کرنے والے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو قائم کرتی ہے جب کہ معاشی طور پر بھی مواقع پیدا کرتی اورایک مضبوط سوسائٹی کی عکاسی کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…