واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ناسا نے مریخ جانے والی خلائی گاڑی کیوروسٹی کی کھینچی ہوئی سیلفی جاری کردی ۔ ناسا ہراس جگہ متعدد تصاویر لینے کی کوشش کرتا ہے جہاں کیوروسٹی مریخ کی سطح پر ڈرلنگ کرتی ہے ۔ کیوروسٹی نے یہ تازہ تصاویر بک سکن کے مقام پر لی ہیں ۔ یہ مقام اس مشن کے ہدف کی ساتویں چٹان ہے جہاں سے اسے تجزیئے کیلئے نمونے فراہم کرنے ہیں ۔ یہ تصاویر اس سے قبل بھیجی گئی تصاویر سے مختلف ہیں اور یہ نچلے زاویئے سے لی گئی ہیں ۔ کیوروسٹی نے یہ تصویر ایسے ہی لی جیسے کوئی انسان کیمرا ہاتھ میں پکڑکر اور بازو لمبا کرکے اپنی سیلفی لیتاہے ، کیمرے نے تصویر لینے کیلئے کیمرے کا ماہلی نامی عدسہ استعمال کیا۔ عام طورپریہ عدسہ چٹانوں میں معدنیات کو قریب سے سمجھنے یا جانچنے کے لیے استعمال ہوتاہے لیکن اسے بہت دور واقع چیزوں پر بھی مرکوز کیاجاسکتاہے ۔ انجینئروں نے ماہلی کو مریخ گاڑی کی مزید تصاویر بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر ایک پینوراما بنایا جائیگا۔کہ تمام منظر واضح ہوسکے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں