بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

زمین کے باسی پرسکون رہیں، دنیا اگلے ماہ تباہ نہیں ہورہی: ناسا

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ناسا نے کہا ہے کہ زمین پر آباد انسان سکون کا سانس لے سکتے ہیں کیونکہ خلا میں سفر کرتا ہوا کوئی بڑا سیارچہ نہ تو زمین کی طرف آ رہا ہے اور نہ ہی اگلے مہینے زمین کی تباہی کا باعث بنے گا۔واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق ناسا کو اس وضاحت کی اشد ضرورت اس وجہ سے محسوس ہوئی کہ پچھلے چند روز سے ایسی زبردست افواہیں گردش میں تھیں کہ زمین ستمبر کے مہینے میں اپنی طرف بڑھتے ہوئے ایک عظیم الجثہ سیارچے کے خود سے ٹکرانے کے نتیجے میں تباہ ہو جائے گی اور خاص طور پر شمالی اور جنوبی امریکی براعظموں کا زیادہ تر حصہ نیست و نابود ہو جائے گا۔کئی انٹرنیٹ بلاگز اور نیوز ویب سائٹس کی طرف سے دعوی کیا جا رہا تھا کہ ستمبر کے وسط سے لے کر آخر تک کسی بھی وقت ایک بہت بڑا asteroid زمین کے اس حصے سے ٹکرائے گا، جہاں پورٹو ریکو کی ریاست ہے اور وہاں علاقائی سطح پر وسیع تر تباہی دیکھنے میں آئے گی۔اس پر ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی طرف سے کہا گیا کہ یہ دعوے قطعی بے بنیاد ہیں اور اس سلسلے میں زمینی کی تباہی کے حوالے سے جس قیامت خیز دن کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں وہ بھی سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ان دعوﺅں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، ذرا سی بھی نہیں کہ ستمبر کے ان دو ہفتوں کے عرصے میں کسی وقت کوئی سیارچہ یا کوئی دوسرا خلائی جسم زمین سے ٹکرائے گا۔اس وقت زمین کے قریب خلا میں جتنے بھی معلوم سیارچے موجود ہیں، ان کے بارے میں سائنسی ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ان میں سے کسی کے اگلے سو برس میں زمین سے ٹکرا جانے کا امکان 0.1 فیصد سے بھی کم ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…