کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک)گاڑی ہو تو ایسی، چٹان سے زیادہ مضبوط اور لوہے سے زیادہ سخت فوجی گاڑی تیار کر لی گئی۔ جنوبی افریقا میں ماراوڈر کی صلاحیتوں کو پرکھا گیا، 6سلنڈر ٹربو ڈیزل انجن والی 20ٹن وزنی ماراوڈر 75میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ریتیلے پہاڑی راستوں اور بارودی سرنگوں سے بھرے علاقے میں بغیر کسی مشکل کے دوڑ سکتی ہے۔ ماراوڈر اتنی سخت جان ہے کہ راستے میں آنے والی ہر چیز سے ٹکرا جاتی ہے۔ جس سے ٹکرا کر دیواریں ریت کا ڈھیر بن جاتی ہیں اور اس کے پہیوں تلے آنے والی بارودی سرنگیں پھٹنے کے باوجود اس کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فوجی گاڑی صرف خود مختار حکومتوں اور اقوام متحدہ کی اجازت سے افریقی ملکوں کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے فروخت کی جارہی ہے۔