مینلو پارک(نیوز ڈیسک)دنیا کے دور دراز حصوں میں انٹرنیٹ سروس پہنچانے کی مہم کے اگلے مرحلے میں فیس بک رواں سال شمس توانائی سے چلنے والے بڑے پروں والے ڈرون طیاروں کی ٹیسٹ فلائٹس شروع کرے گا۔
سماجی نیٹ ورک فیس بک سے منسلک انجینئروں نے بتایا کہ انہوں نے 1000 پاو¿نڈز سے بھی کم وزنی 140 فٹ پروں کے پھیلاو والا ایک ڈرون بنایا ہے، جو لیزر کے ذریعے زمین پر مختلف سٹیشنوں تم انٹرنیٹ کے سگنل بھیجے گا۔یہ منصوبہ فیس بک کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے، جس میں سیٹلائٹس اور دوسرے ہائی ٹیک مصنوعات کی مدد سے بھی دور دراز علاقوں میں موجود کروڑوں لوگوں تک انٹرنیٹ پہنچانا ہے۔یاد رہے کہ فیس بک کا حریف گروپ گوگل بھی انہی اہداف کیلئے انتہائی اونچی پرواز کرنے والے غباروں اور سیٹلائٹس کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون
20
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں