منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی فوج کے حیران کردینے والے ہتھیار

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) دشمنوں کے ڈرون کو مار گرانے والے ایک لیزر ہتھیار تیار کرنیکا اعلان حال ہی امریکی فوج نے کیا مگر یہ کوئی واحد ڈیوائس نہیں جو امریکہ کے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہے، برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ایک فہرست تیار کی ہے جس میں ایسے ہی چند حیرت انگیز ہتھیاروں کے بارے میں جانا جاسکتا ہے جو مستقبل میں امریکی اپنے دشمنوں کیخلاف استعمال کرتے نظر آئیں گے۔ٹرانسفارمر ٹی ایک رئیل آف روڈٹرانسفارمر ٹی ایک کو ایک فوجی زمینی گاڑی کے ساتھ بطور ہیلی کاپٹر اور واپس گاڑی بناکر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان گاڑیوں کو انسان بھی چلاسکیں گے جبکہ یہ خود اپنے آپ کو بھی کنٹرول کرسکیں گی، یہ 2015ءمیں امریکی فوج کے استعمال آئے گی۔

02

میگ پال فولڈنگ مشین گن نائن
امریکی سیکرٹ سروس کیلئے ایسی فولڈ ہوجانے والی مشین گن تیار کی جارہی ہے جو سمٹ کر ایک لیپ ٹاپ کی بیٹری کے سائز کی ہوجائے گی جسے کھول کر فوری طور پر استعمال کیلئے بھی تیار کیا جا سکے گا۔ یہ کسی کے بھی پتلون کی جیب یا ٹرآزر میں آسانی سے چھپ سکے گی، ابھی یہ تیاری کے مراحل میں ہے۔
وائلڈ کیٹ روبوٹ
کسی زندہ جاندار کی طرح یہ وائلڈ کیٹ نامی روبوٹ 16 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہموار سطح پر دوڑ سکے گا۔ یہ کسی حقیقی جانور کی طرح چھلانگ اور گھوم سکے گا اور اسے تیار کرنے کا مقصد زمینی جنگ کے دوران فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
آرماٹیکس ڈیجیٹل ریوالور
یہ ایسی ڈیجیٹل گن ہے جو خودکار تحفظ دینے والی ڈیوائس کے ساتھ ہوگی، یعنی ایک گھڑی جو اسے خودکار طور پر ڈس ایبل کردے گی۔ اس گھڑی کو انگلیوں کے نشانات کی مدد سے ہی چلایا جاسکے گا، جس کے بعد یہ ڈیوائس کے ڈیٹابیس کا تجزیہ کرے گا اور پھر ریوالور کو چلانے کیلئے تیار کرے گا۔
ایم تھرٹی ٹو گرینیڈ لانچر
یہ ایک منٹ میں 18 ، 40 ایم ایم کے گرینیڈ فائر کرتی ہے، جبکہ اس سے پیراشوٹ کے ذریعے بھی گرینیڈ مارا جاسکتا ہے جبکہ ہوائی وڈیو فوٹیج کو بھی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

03

اے ایچ اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت امریکی فوجی پائلٹ اب اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور نگرانی کے ڈیٹا کو ہائی ریزولوشن رنگین اسکرین پر دیکھنے کے قابل ہوگئے ہیں، جس سے انہیں دشمنوں کی پوزیشنز کا پتا چلانے میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

04

بحری گوگل گلاس

امریکی بحریہ گوگل گلاس کی طرز پر اپنے عملے کیلئے ایسے چشمے تیار کررہی ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر سے حاصل ہونے والی معلومات آنکھوں کے سامنے آجائے گی۔

سیٹلائٹ ٹریفک کوپ

سائنسدان ایسے سیٹلائٹ تیار کررہے ہیں جو بالکل ٹریفک پولیس کی طرح کام کرتے ہوئے فوجی ڈرون اور دیگر ہوائی ڈیوائسز کو تحفظ دینے کا کام کریں گے۔

کورنر شاٹ 40 ایم ایم گرینیڈ لانچر

یہ ایسی گن ہے جس کے ذریعے 60 ڈگری کے زاویے، ایک ڈیجیٹل کیمرے اور ویڈیو اسکرین کی بدولت شارپ شوٹرز نظروں سے اوجھل کونوں کو نشانہ بنا سکیں گے۔ 60 ایم ایم کے راﺅنڈز اور آنسو گیس کے گولے فائر کرنے والا یہ لانچر 150 میٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ریلائنٹ آٹونوموس انڈر واٹر وہیکل

یہ ایک ایسی روبوٹ گاڑی ہے جو زیرسمندر بحری جہازوں اور امریکی پانیوں کو دشمنوں کی بارودی سرنگوں سے بچانے کا کام کرے گی۔ کسی انسانی مدد کے بغیر اس نے زیرسمندر 15 میل تک جانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…