بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دہشتگردی سے متاثرہ صحافیوں کی تربیت کیلئے پشاور یونیورسٹی میں جدید لیب قائم

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدت پسندی اور دہشت گردی سے متاثرہ صحافیوں کی تربیت کیلئے پشاور یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی پہلی جدید لیب قائم کردی گئی ہے۔اس جدید لیب میں صحافیوں کو غیر ملکی ٹرینرز کی نگرانی میں سکیورٹی، انصاف اور امن سے متعلق جدید عملی تربیت دی جارہی ہے۔یہ لیب غیر سرکاری برطانوی ادارے اعتبار کے تعاون سے شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ پشاور یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے۔ اس میں شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ بحیثیت پارٹنر شامل ہیں۔غیر ملکی ٹرینرز کی نگرانی میں قائم اس لیب میں فاٹا اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ذرائع ابلاغ کے تمام شعبوں ریڈیو، ٹی وی ، اخبارات اور شوشل میڈیا میں جدید نوعیت کی تربیت اور کورسز کروائے جارہے ہیں۔یہ جدید لیب حال ہی میں قائم کی گئی ہے جس کے پہلے بیچ کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ پشاور یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف اللہ خان کا کہنا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کیمپس میں صحافیوں کی تربیت کیلئے تمام تر وسائل موجود تھے تاہم جدید لیب کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جو اب پوری ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید لیب ایک نیوز روم کی طرح ہے جو عام طورپر کسی ٹی وی یا اخبار کے دفتر میں ہوتا ہے جہاں صحافیوں کو بین الاقوامی میڈیا میں استعمال ہونے والے جدید آلات کی مدد سے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔پروفیسر الطاف اللہ کے مطابق لیب میں صحافیوں کو چھ ہفتوں کے عملی کورسز کرائے جاتے ہیں جس میں زیادہ توجہ سکیورٹی ، انصاف اور امن سے متعلق موضوعات پر دی جارہی ہے تاکہ ان شعبوں میں ان کی تربیت کی جاسکے۔برطانوی ادارے اعتبار کے تھیٹر کوارڈنیٹر عاطف افضل نے بتایا کہ جدید لیب کے قیام کا مقصد جنگ سے متاثرہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کی صحافیوں کی سکیورٹی اور قانون سے متعلق شعبوں میں عملی ترییت دینا ہے تاکہ میڈیا کے ذریعے سے امن کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 16 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے جنھیں ڈیڑہ ماہ کے دوران تربیت دی جائیگی جبکہ اس کورس کے اختتام پر صحافیوں کو اسناد بھی دی جائیں گی۔خیال رہے کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پِختونخوا میں 2004 سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی صحافی فرائض کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…