بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کچرا پھینکئے اور مفت وائی فائی حاصل کیجئے

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دھلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک کوڑے دان بنایا گیا ہے جو کچرے ڈالنے والے کو انعام کے طور پرمفت وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ فراہم کرتا ہے۔ کامرس کے دو گریجویٹ نے یہ اہم ایجاد کی ہے جسے انہوں نے ’وائی فائی بن یا وائی فائی کوڑے دان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جب بھی لوگ اس میں کچرا ڈالتے ہیں انہیں مفت وائی فائی ملتا ہے۔
کوڑے دان وائی فائی کے بانیوں میں سے ایک پراتیک اگروال کا کہنا تھا کہ جب کوئی کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے تو کوڑا دان ایک کوڈ بھیجتا ہے جسے مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،‘ اگروال کے ساتھ ان کے ساتھی راج ڈیسائی نے سنگاپور اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ اطراف کی صفائی کے بارے میں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر کام کرسکیں اور لوگوں کا رویہ بھی تبدیل کیا جاسکے۔
ان دونوں پروگرامر نے انہی ممالک سے کئی آئیڈیاز لیے اور انہیں بھارت میں آزمانے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگ اپنی جگہ کو صاف رکھ سکیں اور لوگوں سے رابطے میں بھی رہیں۔ دونوں نے اپنے خرچ پر بنگلور، کولکتہ اور دہلی کے ہفتہ وار میوزک فیسٹول میں وائی فائی کوڑے دان نصب کیے جو بہت کامیاب ہوئے اور لوگوں نے صفائی میں بھی ہاتھ بٹایا۔ اس عمل کے ذریعے وہ نہ صرف عوام کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں بلکہ وہ انفرادی طور پر ان کی اصلاح بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ ہوسکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…