لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے اپنے ایک صارف کو 14 گھنٹہ کا ہولڈ کروا کر نیاریکارڈ قائم کردیا تاہم وہ عالمی ریکارڈ پھر بھی نہ بناسکی ۔ دی نیوز ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی علاقے ڈرہم کے رہائشی پال ڈون نے اپنے فون سے ہر برانڈ کی سہولت ختم کرنے کیلئے کمپنی کو کال کی تو اسے کچھ دیر ہولڈ کرنے کیلئے کہا گیا۔ پال کے مطابق اس نے شام 7 بجکر 57 منٹ پر کال کی تھی اس کے بعد اسے ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے بار بار یہ کہا گیا ” برائے مہربانی انتظار فرمائیں بھی تمام آپریٹر مصروف ہیں “ پال کا کہا ہے کہ جب میں انتظار کرتے کرتے تھک گیا تو فون چارج پر لگا کر سوگیا، اگلی صبح جب میں بیدار ہو ا تو حیران رہ گیا کہ فون 14 گھنٹے 31 منٹ بعد بھی ہولڈ پر ہے ۔ اس سے قبل طویل ترین ہولڈ کا ریکارڈ فضائی سفر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فنکس ائیر ویز کا ہے جس نے آسٹریلیاکے رہائشی اینڈ ریو کا ہن کو 15 گھنٹے کا طویل انتظار کرایا تھا۔