بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ٹارگٹ کلنگ اور نائن ایم ایم پستول لازم و ملزوم

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اکثر نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ہے۔ نائن ایم ایم پستول کہاں بنتا ہے؟ کتنے میں ملتا ہے؟اس کی خاصیت کیا کیا ہیں؟ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی کوئی واردات ہو تو موقع واردات سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ہی ملتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ یہ ٹارگٹ کلرز کا پسندیدہ اسلحہ ہے؟ اس کی وجہ نائن ایم ایم پستول کا خاص بور ہے، جس کو ’’نائن ان ٹو نائنٹین‘‘ کیلیبر کہتے ہیں۔ ماضی میں دہشت گردی اور دیگر جرائم میں 30 یا 32بور کا پستول استعمال ہوتا تھا،جس کی رینج تو زیادہ ہوتی تھی تاہم اس کے میگزین میں 7سے 8گولیوں ہی بھری جا سکتی تھیں جبکہ نائن ایم ایم پستول میں 20سے 22گولیوں کی گنجائش ہوتی ہے اور اس کا وار بھی یقینی جان لیوہ ثابت ہوتا ہے۔ نائن ایم ایم پستولیں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تیار کی جاتی ہیں۔ مقامی تیار شدہ 20سے 25ہزار روپے جبکہ گلوک یا اسمتھ اینڈ ولسن کی قیمت 4سے 6لاکھ روپےتک ہوتی ہے۔اس کی گولیاں بھی سستی ہوتی ہیں جبکہ 30،32،38،40اور ممنوعہ بور کی پستول کی گولیاں مہنگی ہوتی ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ نائن ایم ایم پستول کا وزن کم اور حجم چھوٹا ہوتا ہے جبکہ اس پستول کا ٹریگر لاک بھی اس کی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہو یا سیاسی رہنما کا قتل، کسی پولیس افسر کو نشانہ بنایا گیا ہو یا پھر کسی ڈاکٹر، وکیل یا کسی مشہور سماجی شخصیت کو، اکثر موقع واردات سے نائن ایم ایم پستول کے خول ہی ملتے ہیں جس کے بعد یہ کہنے میں عار نہیں کہ نائن ایم ایم پستول اور ٹارگٹ کلنگ ایک دوسرے کے لیےلازم و ملزوم ہوگئے ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…