سیول (نیوزڈیسک) جنوبی کورین کمپنی سام سنگ دو نئے سمارٹ فون گیلکسی ایس 6 ایج اور گلیکسی نوٹ 5 مارکیٹ میں متعارف کرا رہی ہے۔ یہ فون ایک ایسے وقت پر لانچ کیے جا رہے ہیں جب سام سنگ کو گزشتہ سوا سال سے منافع میں کمی کا سامنا ہے۔ سمارٹ فون گیلکسی ایس 6 ایج اور گلیکسی نوٹ 5 کی سکرین 5.7 انچ ہے جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 0.6 انچ بڑی ہے۔نئے موبائل فونز کے کنارے دھات کے ہیں جب کہ ان کا پچھلا حصہ شیشے کا ہے۔ فون میں اضافی میمری ہے اور 4 جی بی ریم کی مدد سے بیک وقت بہت سے کام کیے جا سکیں گے۔ فون میں گوگل کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 5.1 ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین میں بننے والے قدرے کم قیمت موبائل فون اور ایپل کے بڑی سکرین والے آئی فون کے ماڈل سے سام سنگ کے سمارٹ فونز کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ نئے فونز مارکیٹ میں 21 اگست سے فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
سام سنگ کا 2نئے سمارٹ فونز مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ
18
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں