منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وہ میسیجنگ ایپ آگئی جس کا ہم سب کو ایک عرصہ سے انتظار تھا

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹروکالر (Truecaller) کی طرف سے آج اس کی Truemessenger ایپ کی دنیا بھر میں دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گوگل پلے پر مفت فراہم کی جانے والی یہ ایپ SMS کی متبادل ہے، جو کہ کسی بھی نمبر کوجادوئی طور پر ایک نام دے دیتی ہے۔ یہ آپ کو 15 کروڑ سے زائد صارفین کی کمیونٹی کا حصہ بنا کر Spam کو فلٹر اوربلاک کرنے میں مدد دیتی ہے، اور اس کے کروڑوں صارفین ایک دوسرے کو نا معلوم افراد کی طرف سے کی جانے والی پریشان کن مداخلت سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
یہ ایپ سوشل نیٹ ورکس سے معلومات اکٹھی کرتی ہے اور آنے والے میسجز کے ساتھ خود کار طریقے سے تصاویر، نام اور دیگر کنٹیکٹ انفرمیشن منسلک کرتی ہے۔ یہ بالکل ای میل کی طرح آپ کو اپنے Spam rules وضع کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے۔ Truemessenger ایپ SMS Spam کو فلٹر یا مکمل طور پر بلاک کرکے آپ کے ان باکس کو صاف رکھتی ہے اور آپ کو کبھی بھی اس ابہام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کہ کون آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔* Truemessenger کی مدد سے آپ سب نمبروں کو نام دے سکتے ہیں، چاہے وہ آپ کی فون بک کا حصہ نہ بھی ہوں۔
* آپ اس کی مدد سے Spam کا پتہ چلاسکتے ہیں، اسے بلاک اور رپورٹ کرسکتے ہیں۔* ان چاہے نمبروں سے آنے والے میسجز کو روک سکتے ہیں۔* یہ آپ کو صاف ان باکس فراہم کرتی ہے، جس میں Spam میسج ایک علیحدہ فولڈر میں بھیج دئیے جاتے ہیں۔
* اس میں آپ ایریا کوڈ یا کنٹری کوڈ جیسے اعداد یا معلوم کی ورڈز کے ساتھ ایڈوانس Spam فلٹر بھی وضع کرسکتے ہیں۔Truemessenger ایپ ’ٹروکالر‘ اور ’ٹرو ڈائلر‘ ایپ کے ساتھ ملکر مزید جامع افادیت فراہم کرتی ہے۔ اسے http://bit.ly/1M3bZW9 سے مفت ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…