بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مو بائل فون سگنل معلوم کرنے کا آسان طریقہ جانئے

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر جس وقت سگنل پورے آ رہے ہوتے ہیں اس وقت ضروری نہیں کہ سگنل کی طاقت بھی پوری ہو۔ یعنی سکرین پر ظاہر ہونے والے سگنلز فون کی اصل سگنل پاور کی درست عکاسی نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات سگنل آ رہے ہوتے ہیں لیکن ہم کال نہیں کر پاتے۔ آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے آئی فون اور اینڈرائیڈ فون کی اصل سگنل پاور کا پتا چلا سکتے ہیں۔ آئی فون صارفین اپنے فون سے *3001#12345#*ڈائل کرکے کال کا بٹن دبائیں۔ بٹن دباتے ہی آپ فیلڈ ٹیسٹ موڈ میں داخل ہو جائیں گے۔ آپ کے آئی فون کی سکرین پر سگنل انڈیکیٹر نمودار ہو گا جس پر ایک طرف سگنل آ رہے ہوں گے جبکہ دوسری طرف اعداد میں سگنل پاور ظاہر ہو رہی ہوگی۔ یہاں سگنلز کو نظر انداز کر دیں اور صرف سکرین پر نمودار ہونے والے نمبروں کو دیکھیں۔ یہ نمبر جتنے صفر(0)کے قریب ہوں گے اتنی ہی آپ کے آئی فون کی سگنل پاور زیادہ ہو گی۔ یعنی اگر یہاں 90کی بجائے 60آ رہا ہے تو آپ کے سگنل مضبوط ہیں۔ خاتون کو ایک سال تک کوئی گمنام نمبر سے فون کر کے چھیڑتا رہا، پھر لڑکی نے ایک انتہائی آسان طریقہ آزما کر ملزم کو پکڑ لیا، آپ بھی جانئے نمودار ہونے والی اس سکرین کو غائب کرنے کے لیے پاور کا بٹن دبائیں اور اس کو تھام کر رکھیں۔جب پاور آف والی ”بار“ نمودار ہوجائے تو اس پر موجود پاور آف یا کوئی بھی اور بٹن دبائے بغیر ”ہوم“ کا بٹن دبائیں اور اس کو تب تک تھام کر رکھیں جب تک سگنل والی بار ختم نہ ہو جائے اور آپ ہوم سکرین پر نہ آ جائیں۔ اینڈرائیڈ فون کے صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں اباو¿ٹ فون(About phone)کے پورشن میں سگنل پاور دیکھ سکتے ہیں۔ سگنل پاور کی آپشن آپ کے فون کے ماڈل کے حساب سے اباو¿ٹ فون میں نیٹ ورک(Network)یا سٹیٹس(Status)کی کیٹیگری میں موجود ہو گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…