منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مستقبل کے اسمارٹ فونز کے 5 اہم فیچرز

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ اربوں ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے اور کمپنیاں اپنی مارکیٹ قائم رکھنے میں خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں تاکہ صارفین کی توجہ کو برقرار رکھا جاسکے۔
اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے ماہرین نے چند اہم فیچرز بیان کئے ہیں جن پر دنیا بھر کی موبائل فون کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ ان میں سے چند اہم خواص یہ ہیں جو مستقبل قریب میں اسمارٹ فون کی زینت بن سکتے ہیں۔
آگمینٹڈ ریئلٹی
آگمینٹڈ ریئلٹی یا اے آر ایسی ٹیکنالوجی کو کہتے ہیں جس میں تصاویر یا ویڈیو میں عین اسی وقت دیگر تفصیلات مثلاً ویڈیو، معلوماتی ٹیکسٹ، ا?واز یا نقشے وغیرہ شامل کیے جاسکتے ہیں۔
اس کے ذریعے آپ کسی بھی مشہور مقام پر اس کی تصویر کے ساتھ اضافی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ موبائل فون کی کچھ ایپس اب گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کے ذریعے ا?گمینٹڈ ریئلٹی کی سہولت فراہم کرتی ہیں لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے لیکن اس میں لائیو کا فیچر اب بھی بہت کمزوراور سست ہے۔
لچکدار اسکرین
آرگینک لائٹ ایمٹنگ ڈائیووڈ (اوایل ای ڈی) کی ا?مد سے لچکدار اور موڑے جانے والے ڈسپلے اسکرین کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اب بہت جلد یہ ممکن ہوگا کہ موبائل فون کے پاکٹ سائز کے باوجود کاغذ جتنے باریک ڈسپلے تہہ در تہہ کھلیں گے اور اس پر گیمز اور فلم دیکھنا ممکن ہوگا اور اس کے بعد وہ ڈسپلے دوبارہ سکڑ کر اسمارٹ فون میں سماجائیں گے۔ توقع ہے کہ اگلے چند برس میں یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فون میں عام ہوگی۔ اس کے لیے نوکیا مارف ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے۔
اسمارٹ فون پروجیکٹر
سال 2010 میں سام سنگ گیلکسی نے ڈیجیٹل لائٹ پروجیکشن ( ڈیل ایل پی) تیار کیا تھا جو 50 انچ کا ڈسپلے دیوار پر ظاہرکرتا تھا۔ لیکن مستقبل کے اسمارٹ فون میں مزید بہتر پروجیکٹر موجود ہوں گے جن کے ساتھ آپ دوطرفہ رابطہ بھی کرسکیں گے۔
تھری ڈی اسکرین اور ہولو گرامز
موبائل فون کمپنی اپنے ڈسپلے میں تھری ڈی ( سہ جہتی) فیچرز متعارف کرانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔ اگرچہ کچھ کمپنیوں نے تھری ڈی ڈسپلے تیار کئے ہیں لیکن اس کی اگلی منزل ہولوگرافک پروجیکشن ہوسکتی ہے جس میں تھری ڈی فیچر اور ہولوگرافک مظاہر یکجا ہوں گے یعنی اسمارٹ فون کے اسکرین سے ہولوگرام پھوٹیں گے اور ہوا میں تیرتی ہوئی تصاویر نظر ا?ئیں گی جس کا مظاہرہ حال ہی میں موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا ہے۔ اس میں آپ کی آنکھوں کے سامنے اگر ایک کار کی تصویر ہوگی تو اسے ہر رخ سے دیکھنا ممکن ہوگا اور تصاویر کو ا?پ انگلیوں کے اشارے سے چھوٹا اور بڑا کرکے دیکھ سکیں گے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…