اسلام آباد(نیوزڈیسک)گوگل نے اپنی مسینجر سروس ہینگ آﺅٹس کو پہلے سے زیادہ موبائل دوست بناتے ہوئے ایک نئے انداز کے ساتھ واٹس ایپ جیسی موبائل اپلیکشنز کے مقابلے میں اس کی بالادستی کی توقع کے ساتھ پیش کردیا۔ہینگ آﺅٹس 4.0 اپلیکشن آنڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس میں گوگل نے نیا روپ، پہلے سے بہتر رفتاراور کئی فیچرز شامل کیے ہیں۔گوگل کے مطابق ہم ہینگ آﺅٹس کو تیز، سادہ اور آنکھوں کے لیے آسان بنانے پر کئی بڑی تبدیلیاں کررہے ہیں۔ہینگ آﺅٹس کو واٹس ایپ اور وائبر جیسی موبائل اپلیکشنز کی بڑھتی مقبولیت کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے پہلے ہینگ آﺅٹس میں لوگوں کو ایس ایم ایس، وائس اور ویڈیو کال کرنے کا فیچر نہیں تھا تاہم اب صارفین کسی بھی لینڈ لائن یا موبائل نمبر پر اس اپلیکشن کے ذریعے فون کرسکتے ہیں۔اسی طرح صارفین گوگل وائس استعمال کرتے ہوئے ہینگ آﺅٹس پر گروپ ایم ایم ایس پیغامات وصول اور ان پر جواب دے سکتے ہیں۔گوگل نے ہینگ آﺅٹس کا استعمال آنڈرائیڈ پر چلنے والی اسمارٹ واچز پر بھی آسان کردیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں