نیویارک(نیوز ڈیسک) سام سنگ نے اپنے دورنئے گلیکسی فونز نوٹ فائیو اور ایس سکس ایچ پلس متعارف کرادیئے ۔ سام سنگ کی جانب سے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران گلیکسی نوٹ فائیو اور گلکیسی ایس سکسک پلس کو متعارف کرایا گیا ۔ ان دونوں موبائل فون کی سکرین 7.5 انچ لمی ہے جو گذشتہ ماڈل کے مقابلے میں اعشاریہ چھ انچ بڑی ہے ، نئے موبائل فونز کے کنارے میٹل کے ہیں اور اس کا پچھلا حصہ شیشیے کا ہے ، دونوں موبائلز میں ایک ہی پروسیسر ایکسفوز 7420 کو استعمال کیاگیا ہے ۔ جوایٹ کور ہونے کی بدولت ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے کرسکتا ہے سام سنگ کے مطابق ان دونوں ڈیوائسز میں بنیادی طورپر یہ ہے کہ نوٹ فائیو بنیادی طورپر کاروباری سرگرمیوں کیلئے زیادہ بہتر ہے جبکہ ایس سکس ایچ پلس میڈیا کے استعمال کے زیادہ بہتر ہے دونوں فونز کا بیک کیمرہ 16 میگا پکسلز جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسلز کا ہے اس میں گوگل کا آپریٹنگ سسٹم آنڈر 1.5 لولی پاپ 4 جی بی ریم موجود ہیں ، تاہم دونوں میں ایک نیا فیچر بھی شامل کیاگیا ہے جو صارفین کو اپنی ویڈیو کیمرہ اپلیکشن سے براہ راست یوٹیوب پر نشر کرنے میں مدد دےگا ، سام سانگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ فائیو کو 21 اگست کو فروخت کیلئے پیش کردیاجائےگا۔ تاہم ایس ایچ ایس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔