بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سائنس دانوں نے آکٹوپس کوایلین قراردے دیا

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2010 میں اپنی پیش گوئیوں سے دنیا بھر کو چونکا دینے والا آکٹوپس ”پال“ کافی عرصے تک میڈیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکزرہا جس نے بالاآخر سائنس دانوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا جنہوں نے کئی سال تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ آکٹوپس اپنی خصوصیات کی بنا پر جانور نہیں بلکہ ایلین ہیں۔امریکی سائنس دان کئی سال تک تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آکٹوپس کی جسم کی ہیئت عام جانوروں سے مختلف جب کہ اس کے جینوم یعنی کروموسوم کی بناوٹ انتہائی پیچیدہ ہے جس میں 33 ہزار پروٹین کوڈنگ جینز سامنے آئے ہیں جو کہ کسی بھی انسانی جسم سے زیادہ ہے۔ سانس دانوں کے مطابق آکٹوپس کے جسم کی یہ بناوت ایک عجوبہ ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔یونیورسٹی آف شکاگو کےامریکی محقق ڈاکٹر کلفٹن ریگس ڈیل کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کی ظاہری شکل و صورت بھی تمام جانوروں سے مختلف ہے جب کہ اس کے گرفت کرنے والے 8 بازو، دماغ اور اس کے مسائل کو حل کرنے والی بے پناہ صلاحیتیں اسے دیگر جانوروں سے مختلف بناتی ہیں۔ برطانوی ماہر حیاتیات مارٹن ویلز کا کہنا تھا کہ آکٹوپس کی بناوٹ اسے ایلین بناتی ہے۔سائنس دانوں کے مطابق آکٹوپس جنوم 2 ارب 70 کروڑ بییس پیپر رکھتا ہے جو کہ ڈی این اے کا کیمیکل یونٹ ہے اور جنوم کی اتنی بڑی مقدار کسی انسان میں بھی موجود نہیں ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…