بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کررہا ہے

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سبے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 لانچ کررہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ونڈوز 10 دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہوگا۔ اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ونڈوز7 اورونڈوز8.1 استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈان لوڈ کرسکیں گے تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ مارکیٹ میں مائیکرو سوفٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ونڈوز 10 پہلے سے ہی موجود ہو گا۔ ونڈوزٹین الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہو سکے گا۔مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 10 کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کر سکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اورایپل کا iOS مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ونڈوز10 کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…