اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈیکٹ 6 کارڈ لیس فون کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈویژن کے زونز نے ایف آئی اے، پولیس، ٹریڈ یونینز اور امپورٹرز سے ساتھ میٹنگز کی ہیں۔ پی ٹی اے مطابق یہ کارڈ لیس فون لائسنس یافتہ موبائل سپیکٹرم کو استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین کیلئے موبائل فون کی کوالٹی اچھی نہیں ملتی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارڈ لیس فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔