بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ناسا کا مریخ کے سفر کیلئے سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ناسا نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے انسان کو مریخ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق سپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) پر 2018ء میں کام شروع ہوگا جس پر نیا اورائن خلائی جہاز سوار ہوگا جبکہ اس کی ڈیزائننگ کا اہم کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایس ایل ایس پروگرام مینیجر ٹوڈ مے نے بتایا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ ہم اب خلا کی گہرائیوں میں انسان کو بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔اپنی تکمیل کے بعد اس راکٹ کی اونچائی 1012 میٹر ہوگی اور وزن 55 لاکھ پائونڈ ہوگا جبکہ یہ اڑنے کے لئے 84 لاکھ پائونڈ کے بقدر تھرسٹ فراہم کرے گا۔ یہ طاقتور راکٹ 77 ٹرکوں کے برابر سامان لے جا سکے گا۔ اس میں دو چھوٹے مگر بہت طاقتور راکٹ بوسٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔ اس راکٹ میں آر ایس 25 نامی انجن ہی اس کا مرکزی انجن ہوگا جسے ناسا کے ایئروجیٹ ڈپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے۔ اگرچہ اس میں تین انجن ہوں گے لیکن مریخ سے واپسی پر صرف ایک انجن سے ہی کام چل سکتا ہے۔ناسا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ مریخ تک جانے کے لئے شاید انسانوں کی ٹیم کو کچھ دیر ایک شہابیے پر سوار کرایا جائے گا جو وہاں کے وسائل سے استفادہ کرکے آگے بڑھیں گے۔ مریخ زمین کا پڑوسی سیارہ ہے جو ہم سے اوسطاً 22 کروڑ 53 لاکھ کلومیٹر دور ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…