جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ونڈوز 10مفت حاصل کرنے کیلئے آپ کو کیا چیزیں درکار ہیں؟ جانئے

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مائیکروسافٹ کی طرف سے مقبول آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کا تازہ ترین ورژن ونڈوز 10 29 جولائی کو لانچ کیا جارہا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بہترین آپریٹنگ سسٹم ثابت ہوگا اور ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس کے حصول سے پہلے چند ضروری اقدامات کر لینے چاہئیں۔ اس سلسلے میں ماہرین نے پانچ اہم ترین ہدایات جاری کردی ہیں۔
-1کیا آپ کا کمپیوٹر Compatible ہے؟
ونڈوز 10 استعمال کرنے کیلئے آپ کے کمپیوٹر کی کم از کم ضروریات درج ذیل ہیں:
اس پر تازہ ترین ویڈوز مثلا ونڈوز SP1 7 یا ونڈوز 8.1 اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔ پروسیسر 1GHz یا زائد ہو۔ 64-bit کیلئے ریم 2GB اور 32-bit کیلئے 1GB ہونا ضروری ہے۔ گرافک کارڈ Directx9 یا اس سے بہتر اور WDDM 1.0 ڈرائیور بھی ہونا چاہیے۔ ڈسپلے 1024×600 ہو۔ آپ Getwindows10 ایپ میں Check My Pc کو استعمال کرکے بھی اپنی سسٹم ریکوائرمنٹ چیک کرسکتے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام چیزوں کے علاوہ سب سے اہم چیز ڈرائیورز کمپیٹی بیلٹی ہے۔ یعنی اگر آپ کا کمپیوٹر اوپر بتائی گئی باتوں پر پورا بھی اترتا ہو تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں جو مین بورڈ اور گرافک کارڈ استعمال ہو رہا ہے اس کے ڈرائیورز بھی متعلقہ ونڈوز کیلئے دستیباب ہوں گے یا نہیں? اگر تو آپ ونڈوز 8.1 استعمال کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کے تمام ڈرائیورز آسانی سے انسٹال ہو گئے ہیں تو خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ بلاجھجھک ونڈوز 10 انسٹال کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے مینو فیکچرر کی جانب سے ونڈوز 7 سے آگے آنے والے ورژنز کیلئے ڈرائیورز فراہم نہیں کئے گئے تو یہ یقین کر لیں کہ آپ کے سسٹم پر ونڈوز 10 انسٹال تو ہو جائے گی لیکن اس پر کوئی ایک یا سبھی ڈرائیورز مثلا (آڈیو ڈیوائس ڈرائیور، ویڈیو کارڈ ڈرائیورز) انسٹال نہیں ہوں گے اور ان کے بغیر آپ اپنے کمپیوٹر کو صحیح طور پر استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ونڈوز 10 انسٹالیشن کے وقت خودکار طریقے سے تمام ڈرائیورز انسٹال کر دے گی جس کی وجہ سے آپ کا تمام ہارڈوئیر استعمال میں تو آ جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا یعنی کچھ گیمز نہیں کھیلی جا سکیں گی یا پھر کوئی گانا یا کچھ اور لگانے پر اس کی آواز تو آئے گی لیکن صحیح طرح سے نہیں کیونکہ کسی بھی کمپیوٹر کو بہترین کارکردگی دینے یا کم از کم صحیح کام کرنے کیلئے اوریجنل ڈرائیورز کی ضرورت ہوتی ہے۔

-2 بیک اپ
ونڈوز 10 کو انسٹال کرنا تو بہت آسان ہے لیکن اس سے پہلے اپنی فائلز کو بیک اپ ضرور کرلیں، کیونکہ کسی بھی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسائل سامنے آسکتے ہیں۔

-3 سپیس (Space)
ونڈوز 10 انسٹال کرنے کیلئے آپ کو کم از کم 16GB سپیس کی ضرورت ہوگی، لہذا تمام غیر ضروری چیزیں ڈیلیٹ کردیں۔ 32-bit سسٹم کیلئے سپیس کی ضرورت 16GB ہے لیکن اگر آپ کا سسٹم 64-bit ہے تو 20GB سپیس کی ضرورت ہوگی۔
-4 بکنگ کروائیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ونڈوز 10 لانچ ہوتے ہی آپ کے سسٹم پر ڈان لوڈ ہوجائے تو Get Windows10 ایپ کے ذریعے بکنگ کروانا ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال کی گئی ونڈوز جینوئن ہے تو اس ایپ کو کھولنے کے لئے ونڈوز آئیکون ڈیسک ٹاپ ٹاسک بار کے دائیں کونے پر واقع ہو گا۔ اس آئیکون پر کلک کریں اور دی گئی ہدایات کو فالو کریں۔
-5 تبدیلیاں
اگر آپ موجودہ ونڈوز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ونڈوز 10 استعمال کریں گے تو کچھ تبدیلیاں ضرور آئیں گی، مثلا ونڈوز میڈیا سنٹر ختم ہوجائے گا، DVD چلانے کیلئے علیحدہ پلے بیک سافٹ ویئر کی ضرورت ہوگی۔ ونڈوز 7 ڈیسک ٹاپ Gadgets ختم ہوجائیں گھے۔ Solitaire، Minesweeper اور Heartsگیمز ختم ہوجائیں گی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…