بیجنگ (نیوزڈیسک )چین میں امریکی الیکٹرانک کمپنی ایپل کے نقلی آئی فون بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے اور اس سلسلے میں نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس کمپنی نے ابھی تک تقریبا 41 ہزار نقلی آئی فون بنائے تھے۔اس کام میں مبینہ طور پر سینکڑوں ملازم شامل ہیں جو پرانے سمارٹ فونز کے پرزے کو نیا بنا کر نئے آئی فونز کے طور پر برآمد کر رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ان نقلی آئی فونز کی قیمت تقریبا 12 کروڑ یوان یا دو کروڑ امریکی ڈالر تھی۔اطلاعات کے مطابق اس فیکٹری کی دریافت 14 مئی کو ہوئی تھی لیکن بیجنگ کے پبلک سکیورٹی بیورو نے اس کا انکشاف گذشتہ اتوار کو کیا۔نقلی آئی فونز بنانے کا کام جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق اس فیکٹری کی سربراہی دو میاں بیوی کر رہے تھے اور یہ فیکٹری دارالحکومت بیجنگ کے شمالی علاقوں کے حاشیے پر تھی۔اس سے قبل چین میں ایک نقلی ایپل سٹور بھی پکڑا گیا تھاچینی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں امریکی حکام نے آگاہ کیا تھا کہ کیونکہ انھوں نے چند نقلی فونز پکڑے تھے۔یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب چینی حکام نقلی سامان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور کمپنیوں کو اپنے سامان کا ٹریڈ مارک بنانے کی ترغیب دے رہا ہے۔دوسری جانب چین نے امریکی حکام کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر نقلی ساز و سامان کی آمد و رفت کو روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ چار سال قبل چین کے کنمنگ شہر میں بھی اپیپل کے نقلی سٹور پائے گئے تھے۔بلاگر برڈ ایبروڈ نے اس فیکٹری کو دریافت کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ نقل اس قدر مسلم تھی کہ اس کے بعض سٹاف یہ سمجھتے تھے کہ انھیں امریکہ کی الیکٹرانک کمپنی نے ملازمت دے رکھی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں