اسلام آباد(نیوزڈیسک ) لفٹ لے کر پورا ملک گھومنے والا ایک روبوٹ ابھی تک اپنی اصل مقام پر لوٹ کر نہیں آیا۔ یہ روبوٹ گزشتہ ہفتے ماربل ہیڈ، میساچیوسیٹس سے روانہ ہوا تھا اور اسے سان فرانسسکو جانا تھا لیکن وہ ابھی تک میساچیوسیٹس سے باہر نہیں نکلا۔اس روبوٹ کو تجرباتی طور پر تیار کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کا روبوٹ سے رویہ اور برتاو¿ نوٹ کیا جاسکے۔ ہچ بوٹ اگرچہ انسان نما روبوٹ ہے لیکن یہ چل نہیں سکتا اور لوگوں سے لفٹ لے کر آگے بڑھتا رہتا ہے اور اپنے سفر کی تفصیلات ازخود سوشل میڈیا پر شامل کرتا رہتا ہے۔ اس سفر کے دوران تھوڑی دیر کے لیے اس روبوٹ کو کوئی سمندر تک لے گیا اور یہ انسان نما روبوٹ ریڈ سوکس گیم میں بھی دیکھا گیا۔اس سے قبل اسی طرح کے ایک تجربے میں ایک اور ہچ بوٹ 26 دن کا سفر کرکے کینیڈا پہنچا تھا اس دوران اس روبوٹ نے 19 افراد سے لفٹ لے 10 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا۔ لیکن اب ہچ بوٹ دوم کی ٹیم پرامید ہے کہ وہ پورا سفر کرکے گھر واپس آجائے گا۔ اسے بنانے والی ٹیم کے مطابق ریاست کے افراد اس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































