اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بارش کےلئے بادلوں کو نچوڑنے کافیصلہ :ماہرین

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ماہرین نے دنیا کے خشک ترین ممالک میں شمار متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا مسئلہ حل کردیا ہے اور اب وہاں کلاو¿ڈ سِیڈنگ مشن کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ’کلاو¿ڈ سِیڈنگ مشن‘ کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔ پانی سے بھرپور بادلوں پرنمکین محلول کا اسپرے کر کے انہیں گاڑھا کردیا جاتا ہے جس سے بارش برسنے کی امید خاطر خواہ بڑھ جاتی ہے۔کلاو¿ڈ سیڈنگ پروگرام کے تحت پائلٹس کو یہ بتایا جائے گا کہ وہ کب اور کن بادلوں پر خصوصی نمکین محلول چھڑک کر آئیں۔ کلاوڈ سیڈنگ مشن کے چیف پائلٹ مارک نیومین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی سے بھرپور بادل پیدا ہوتا ہے تو ان کی ٹیم ان بادلوں پر نمکین محلول چھڑک آتی ہے تاکہ بارش ہو سکے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سالانہ بارش کی اوسط 78 ملی میٹر ہے جو برطانیہ میں ہونے والی سالانہ بارش کے 15 گنا سے بھی کم ہے۔ کلاو¿ڈ سیڈنگ کا طریقے کارپرتنقید کی جاتی ہے تاہم امریکا میں شدید بارشوں والے سیاحتی مقامات پر بارشوں کو روکنے کے لیے بھی ایسا ہی طریقہ اپنایا جاتا ہے جب کہ چین نے بھی 2008 کے اولمپکس گیمز کے موقع پر بارش روکنے کے لئے ایسا ہی طریقہ استعمال کیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…