جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک خودپسندی کے لیے بہترین ویب سائٹ؟

datetime 25  جولائی  2015
A smartphone user shows the Facebook application on his phone in the central Bosnian town of Zenica, in this photo illustration, May 2, 2013. Facebook Inc's mobile advertising revenue growth gained momentum in the first three months of the year as the social network sold more ads to users on smartphones and tablets, partially offsetting higher spending which weighed on profits. REUTERS/Dado Ruvic (BOSNIA AND HERZEGOVINA - Tags: SOCIETY SCIENCE TECHNOLOGY BUSINESS)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )الاباما یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک خود پسند افراد کے لیے جنت سے کم نہیں اور لوگ اسے اپنے لیے مثالی پلیٹ فارم تسلیم کرتے ہیں کیونکہ وہاں وہ لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی روزمرہ کی زندگی کی چاہے جتنی بھی معمولی بات ہو وہ اس کو سامنے لاکر لوگوں سے لائکس اور تعریفی کمنٹس کے ذریعے اپنی انا کو مزید توانا کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ خودپسندی کے عادی نہیں ہوتے وہ فیس بک پر اتنے سرگرم بھی نہیں ہوتے جبکہ اپنے آپ کو پسند کرنے والے افراد اپنی تشہیر میں زیادہ مگن رہتے ہیں اور اس ویب سائٹ کو خود کو منظرعام پر لانے اور لوگوں کی ستائش حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے فیس بک صارفین میں خودپسندی کی سطح کا جائزہ لے کر ان کی پروفائلز تک رسائی حاصل کی اور ان کے سوشل نیٹ ورکس پر لوگوں کے آنے والے ردعمل یعنی لائکس اور کمنٹس کی تعداد کا جائزہ لیا۔اس کے بعد سامنے آنے والے نتائج حیران کن تھے جن کے مطابق فیس بک پر پوسٹ کرنے والا جتنا زیادہ اپنی تشہیر کرنے لگتا ہے اسے سائٹ پر لوگوں کی توجہ اتنی ہی کم ملنا شروع ہوجاتی ہے۔دوسروں سے فائدہ اٹھانے والے اور ہر چیز پر اپنا استحقاق سمجھے والے افراد کو خودپسندی کے بدترین اثرات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ فیس بک صارفین ایسے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں نظرانداز کرنا شروع کردیتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…