بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سمارٹ فون دنیا پر سام سانگ کی اجارہ داری بدستور قائم

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)2015کی دوسری سہ ماہی میں کمزور سلیز پرفارمنس کے باوجود سمارٹ فون دنیا پر سام سانگ کی اجارہ داری بدستور قائم ہے۔ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے سہ ماہی سروے کے مطابق، سمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں پچھلے سال کی نسبت 337.2 ملین فونز کی فروخت کے ساتھ11.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔سروے میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال سیلز میں کمی کے باوجود جنوبی کورین کمپنی 21.7 فیصد شیئر کے ساتھ مارکیٹ میں صف اول ہے۔آئی ڈی سی کا کہنا ہے کہ 2014 کی آخری سہ ماہی میں کچھ عرصہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی ایپل کے رواں سال مارکیٹ شیئر میں دو پوائنٹس کا اضافہ(14.1) دیکھا گیا۔تاہم ، اس سہ ماہی میں سب سے اچھی کارکردگی چینی سمارٹ فون کمپنیوں کی جانب سے دیکھنے میں آئی۔سروے کے مطابق، یورپ اور چین میں بے پناہ پزیرائی کی وجہ سے سام سنگ اور اپیل کے بعد ہواوے 8.9 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔آئی ڈی سی کے ریسرچ مینیجر انتھونی سکارسیلا کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون مارکیٹ کی مجموعی بڑھوتی صرف سام سنگ، اپیل کا دوسری کمپنیوں کے مہنگے فونز کی کامیابی نہیں بلکہ مارکیٹ میں مناسب قیمت کے فونز کی بھرمار کی وجہ سے بھی ہے۔آئی ڈی سی کے مطابق، پرانے موبائل ہینڈ سیٹس استعمال کرنے والے صارفین اب انٹری لیول کے سمارٹ فونز خرید رہے ہیں اور اس صورتحال میں چینی کمپنی ڑیاو می ایک ابھرتا ہوا نام ہے۔سیلز میں 30 فیصد اضافہ کے ساتھ ڑیاومی (5.3 مارکیٹ شیئر)چوتھی بڑی سمارٹ فون کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ڑیاومی نے چین میں مقبولیت کے بعد انڈیا، جنوب مشرقی ایشا میں بھی پر پھیلانے شروع کر دیے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…