اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکی خلائی ادارے نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی خلائی ادارے نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیپلر186 ایف نامی سیارہ زمین سے 490 نوری سال کی دوری پرہے، اسے امریکی خلائی جہازکیپلرنے دریافت کیا ہے جس کی مناسبت سے اس کا نام کیپلر186 ایف رکھا گیا ہے،کیپلر186 ایف ایک دوسرے سیارے کے گرد گردش کررہا ہے اوراس کا رداس تقریباً زمین کے برابرہے، کیپلر186 ایف کا اپنے مداربیضوی کے بجائے زیادہ گول ہے اورسیارے کا اپنے مدارمیں ترچھا پن کم ہے جس کی وجہ سے یہاں زمین اورمریخ کے نسبت موسموں کی تبدیلی نہیں ہوتی ہوگی تاہم اس کا محوری جھکاو ¿ 23 ڈگری ہے۔ماہرین کے مطابق کیپلر186 ایف کے علاوہ دیگر 4 سیارے بھی اس نظام شمسی کا حصہ ہیں تاہم یہ تمام سیارے زمین سے بڑے ہیں۔ ان سیاروں کو کیپلر 186 بی سی ڈی اور ای کے نام دیئے گئے ہیں۔ کیپلر186 ای اورایف کے مداروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ دونوں سیاروں کے درمیان ایک اور سیارہ بھی ہوسکتا ہے جو اب تک دریافت نہیں ہوا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…