نیویارک(نیوزڈیسک) جدید ٹیکنالوجی نے موبائل فون اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو نہ صرف آسان بنا دیا ہے بلکہ اس میں کئی ایسی خوبیاں شامل کردی ہیں جو ای میل اورموبائل پیغامات کے بارے میں بہت سی معلومات سے آگاہ کردیتی ہے۔ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی مزید توجہ حاصل کرنے کیلئے واٹس ایپ نے بھی انڈرائڈ ورژن میں 5 حیرت انگیز تبدیلیاں اور اضافی فیچرز شامل کئے ہیں۔واٹس ایپ نے اپنے انڈرائڈ صارفین کے لیے انفرادی یا گروپ رابطوں کی فہرست کو مزید آسان کردیا ہے اور اب نئی سیٹنگ میں آپ اپنے کسی دوست یا رشتے دار کا فون نمبر تلاش کرنے کے لیے جب فہرست کھولیں گے تو اس کے نیچے میڈیا باکس پر آپ کو نئے نوٹیفیکیشن نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفیکیشن سیٹنگ آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت یوزرز چیٹ کو ایک ہفتے سے لیکر ایک سال تک میوٹ کرسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ صارفین کسٹم ٹونز، وائبریشن لینتھ، پوپ اپ نوٹیفیکیشن اور دیگر فیچرز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔انڈرائڈ موبائل کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی یوزرز سینڈر کے پیغام کو پڑھنے کے بعد اسے واپس اسی حالت یعنی ان ریڈ میں رکھ سکے گا اس آپشن کی وجہ سے یوزرز بعد میں کسی اور وقت میں اگر سینڈر سے چیٹنگ کرنا چاہے تو سبز رنگ کے نشان کی وجہ سے اسے یاد رہے گا۔ لمیٹیڈ کنیکٹیوٹی کے لیےلو ڈیٹا یوسیج آپشن بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت یوزرز کا انڈرائیڈ موبائل 2 جی یا 3 جی نیٹ ورک کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر لے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنی گوگل ڈرائیو بیک اپ یا ریسٹورسروس کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔