اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اگر آپ بھی ونڈوز کا یہ ورژن استعمال کررہے ہیں تو فوری تبدیل کرلیں

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مائیکروسافٹ کی ونڈوز 2003استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ کمپنی نے ونڈوز کے اس ورژن (a.k.a.Win2K3)کی سپورٹ ختم کر دی ہے اور 14جولائی 2015 سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔اب مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ ابھی تک ونڈوز سرور 2003استعمال کر رہے ہیں ان کے کمپیوٹرز کو سکیورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں اور کمپنی کے سپورٹ ختم کردینے کے باعث ونڈوز کے اس ورژن صارفین کو تکنیکی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔کمپنی کی طرف سے صارفین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اب اپنے کمپیوٹرز کو جدت کی طرف لائیں اور مائیکروسافٹ کا ونڈوز سرور2012آر2آپریٹنگ سسٹم، Microsoft Azureاور آفس 365استعمال کریں۔مائیکروسافٹ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے جدید ونڈوز 2012 سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کے سرورز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔ماہ فروری میں جب مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز 2003کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 80لاکھ افراد اس ونڈوز سسٹم کو استعمال کر رہے تھے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…