جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل فون کازیادہ استعمال خطرناک بیماری کاباعث

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ہر وقت اپنا موبائل فون کان کے ساتھ لگائی رکھتے ہیں اور ہر وقت اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ محو گفتگو رہتے ہیں تو خبردار ہوجائیں اور فورااپنی اس عادت کو ترک کردیں کہ یہ آ پکے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔
ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر ہم ریڈیو ایکٹو شعاعوں کی زد میں زیادہ دیر تک رہیں تو ہمارے جسم میں کینسر ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔بالخصوص ہمارے دماغ میں ٹیومر بننے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔ماضی میں بھی یہ باتیں بتائی گئی تھیں کہ اگر انسانی جسم زیادہ دیر تک ریڈیو شعاعوں(ایسی شعاعیں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس سے نکلتی رہتی ہیں)کے زیر اثر رہے تو ہمارے خلیوں اور خون پر اس کے اثرات لازمامرتب ہوتے ہیں۔نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ شعاعیں خلیوں کے لئے خطرناک ضرور ہیں لیکن یہ ڈی این اے کو بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچاتیں۔Hardell and Carlbergکی جانب سے کی گئی موجودہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے ٹیکنالوجی آلات کا زیادہ استعمال دماغ میں gliomaیعنی برین ٹیومر کی انتہائی اہم وجہ ہے۔تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ جولوگ زیادہ دیر تک موبائل فونز استعمال کرتے تھے ان کے دماغ میں ٹیومر ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ماضی میں جتنی بھی تحقیقات کی گئیں وہ 10سال کے عرصے تک محیط تھیں لیکن اس تحقیق کو 25سال تک جاری رکھا گیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جتنی اوائل عمری میں موبائل استعمال کیا جائے اتنا جلد ہی انسان میں کینسر کے ٹیومر بننے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔انہوں نے لوگوں کو اس بیماری سے بچنے کے لئے قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی موبائل فون کا استعمال کم کریں،فون سنتے وقت اسے زیادہ سے زیادہ سر سے دور رکھیں،اپنے فون کو جیب میں ڈالنے کی بجائے کسی بیگ میں رکھیں تا کہ شعاعوں کا اثر کم سے کم ہو۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…