منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انسانی سوچ سے چلنے والے ٹی وی تیار

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) اگر کوئی اتنا سست ہے کہ وہ ٹی وی کا ریموٹ بھی نہیں اٹھاسکتا تو اس کے لیے ایک اہم ایجاد پیش خدمت ہے جس میں صرف سوچ کی مدد سے ٹی وی چینل تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے ایسا ہیڈ سیٹ بنایا ہے جو دماغی طاقت سے چینل تبدیل کرسکتا ہے۔ ہیڈ سیٹ پہننے والے کو سوچ کے ذریعے چینل کے آئی پلیئر تک رسائی دیتا ہے، اس کے لیے دیکھنے والوں کو اپنے ذہن میں کسی ایک چینل پر توجہ دینی ہوتی ہے اور وہ چینل از خود منتخب ہوجاتا ہے۔ ہیڈ سیٹ میں لگے سینسر دماغی سرگرمی کونوٹ کرتے ہیں اور چینل دیکھنے کے لیے اس کے نام کو صرف 10 سینکنڈ تک ذہن میں سوچنا پڑتا ہے اور ٹی وی چینل از خود کھل جاتا ہے۔
جیسے ہی کوئی ہیڈ سیٹ پہن کر کسی چینل کے متعلق یا نمبر کے بارے میں سوچتا ہے تو سسٹم ذہن میں پیدا ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کرتا ہے جو برقی سگنل کی صورت میں ہوتی ہے اور اس طرح ٹی وی چینل تبدیل ہوجاتا ہے۔ ہیڈ سیٹ تیار کرنے والے انجینیئرز کا کہنا ہے یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے جب ہیڈسیٹ کو اپنے 10 ملازمین پر آزمایا تو انہوں نے سوچ کی لہروں سے اپنی پسند کے پروگرام دیکھنا شروع کر دیئے۔ ہیڈ سیٹ بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد آپ ریموٹ سے چینل تلاش کرنے کی بجائے اپنے ذہن میں کسی
چینل کا سوچیں گے اور وہ چینل ٹی وی پر نمودار ہوجائے گا۔ اسی طرح ہیڈ سیٹ کی مدد سے کار میں بیٹھا شخص کسی ریڈیو چینل کا سوچے گا تو وہ چینل اسٹارٹ ہوجائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…