اسلام آباد(نیوزڈیسک )کورین ٹیکنالوجی کی کمپنی سام سنگ نے ایک نیا حیرت انگیز سیفٹی ٹرک بنایا ہے۔اس ٹرک کا مقصد یک طرفہ روڈ پر اوور ٹیک کے دوران ہونے والے حادثات میں کمی کرنا ہے۔حادثات میں کمی کا یہ حل بالکل سادہ ہے جس میں کیمرے، وائرلیس ویڈیو فیڈ اور بڑی سکرین استعمال کی گئی ہیں۔ٹرک کے پچھلی طرف آگے کا تمام منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ارجنٹائن کے حالات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ارجنٹائن میں ہر گھنٹے بعد ایک شخص ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوتا ہے۔ وہاں ہونے والی کل اموات میں سے 80 فیصد کی وجوہات ٹریفک حادثات ہیں۔ زیادہ تر حادثات اس وقت ہوتے ہیں جب لوگ یک طرفہ روڈ پر کسی ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سیفٹی ٹرک دوسرے ٹرکوں سے مختلف ہے۔ دوسرے ٹرکوں کے برعکس یہ سٹرک پر سامنے کا سارا منظر روکنے کی بجائے اسے براہ راست دکھاتے ہیں۔ان لمبے ٹرکوں پر سامنے کی جانب کیمرہ لگا ہوتا ہے جو سامنے کے منظر کو براہ راست وائرلیس فیڈ کے ذریعے پیچھے بڑی سکرینوں پر نشر کرتا رہتا ہے۔یہ کیمرے رات کے اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بھی ہوتے ہیں، اس لیے ٹرک کے پیچھے آنے والیڈرائیوروں کو اردگرد کے ماحول کی خبر ہوتی رہتی ہے۔
سام سنگ نے اس ٹیکنالوجی کو اشتہاری کمپنی لیو برنیٹ (Leo Burnett)اور ارجنٹائن کے ٹیکنالوجی گروپ انجیماٹیکا (Ingematica) کے تعاون سے بنایا ہے۔
سام سنگ نے حیرت انگیز ٹرک تیارکرلیا
19
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں