اسلام آباد(نیوزڈیسک ) فیس بک انتظامیہ نے نئی سیفٹی چیک متعارف کر وانے کا اعلان کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق فیس بک پر نئی متعارف ہونے والی سیفٹی چیک کی سہولت اب تک متعارف ہونے والی تمام خصوصیات سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اوراس کا استعمال بھی سب سے زیادہ کیا جاسکے گا ۔ نئی سیفٹی چیک سے ہر شخص اس وقت بھی اپنے رشتہ داروں سے رابطے میں رہ سکتا ہے جب وہ کسی زلزلے میں پھنسا ہو اہو ۔ بعض اوقات آفت زدہ حالات زلزلہ طو فان میں لوگوں کا رابطہ اپنوں سے منطقع ہو جاتا ہے جو پر یشانی کا باعث بنتا ہے سیفٹی چیک کے ذریعے بھیجنے والے پیغام کے ذریعے زلزلے میں پھنس ہو ا فرد مسیج کے ذریعے رابطے میں رہے گا واضح رہے کہ سیفٹی چیک بنانے پر اس وقت غور کیا جانے لگا تھا جب 2011 میں جاپان می ںسو نامی آیا تھا تعارف کی جانے والی سیفٹی چیک کی سہولت دنیا بھی میں کہیں بھی استعمال کی جاسکتی ہے