اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اب آ پ کو ٹوئیٹر فیڈ پروڈیوز دیکھنے کےلئے ماﺅس کے بٹن کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جی ہاں اس معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے بھی فیس بک نے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹوئٹر فیڈ پرخود کار طور پر پروڈیو پلے ہونے کا فیچر متعارف کر ادیا ہے ۔یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز اور ویب کے لئے متعارف کر ادیا گیا ہے جب کہ بہت جلد آنڈ سمارٹ فونز کے صارفین بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے ۔
اس فیچر کے تحت ویڈیوز آ پ کی فیڈ پر خاموشی سے پلے ہوں گی تاہم آپ اس پرماﺅس سے کلک کر کے اسے فل اسکرین موڈ پر آواز کے ساتھ بھی سن سکتے ہیں اس فیچر کا اطلاق وائنز اور ٹوئٹر پر شئیر کی جانے وای جی آئی ایف تصاویر پر بھی ہوگا ۔یہ وڈیوز لارجر فار میٹ میں سامنے آئیں گی تاکہ انہیں دیکھنے میں آسان ہو ۔ٹوئیٹر اس فیچر کے ذریعے فیس بک کے نقش قدم پرچل پڑا ہے کیونکہ فیس بک نے 2013 ءمیں آپشن متعارف کر ایا تھا ۔یہاں تک کہ ٹوئٹر فیس بک کی طرح برانڈ ز سے وڈیوز پر چارج بھی یکساں انداز سے کرہا ہے
ٹوئٹر بھی فیس بک کی طرح کام کرنے لگا
18
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں