اسلام آباد(نیوزڈیسک )آنڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پہلی بار ان کے لیے گوگل پلے اسٹور میں فوٹو شاپ کی اپلیکشن متعارف کرا دی گئی ہے۔ معروف کمپنی اڈوب نے آنڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک نئی فوٹو شاپ اپلیکشن ‘ فوٹو شاپ مکس’ کے نام سے متعارف کرا دی ہے جبکہ برش سی سی، شیپ سی سی اور کلر سی سی جیسی اپلیکشنز بھی اس کا حصہ ہیں.یہ اپلیکشنز اس سے پہلے صرف آئی او ایس یا آئی فون صارفین کے لیے ہی دستیاب تھیں۔ اڈوب کا دعویٰ ہے کہ آنڈرائیڈ کی نئی موبائل اپلیکشن دنیا بھر کے لاکھوں فوٹو گرافرز کو اپنا کام موبائل کی دنیا میں لانے کا موقع فراہم کرے گی۔ برش سی سی، شیپ سی سی اور کلر سی سی اپلکیشنز مکمل طور پر ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر جیسے تو نہیں تاہم اسمارٹ فون صارفین کو ان سافٹ ویئرز سے کافی حد تک مستفید ہونے کا موقع ضرور فراہم کرتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں