منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک خود آپ کو موضوع کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے تیار

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )کئی بار آپ کو سمجھ نہیں آرہا ہوتا ہے کہ اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر کیا پوسٹ کریں؟ اگر ہاں تو فکر مت کریں اب فیس بک خود آپ کو موضوع کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے تیار ہے۔جی ہاں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ایک حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کے مطابق وہ آپ کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے لیے مختلف موضوعات کا مشورہ دے گی۔یہ فیچر جسے ‘ سجیسٹڈ ٹاپکس’ کا نام دیا گیا ہے، اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔اس فیچر کا مقصد ہی یہ ہے کہ آپ فیس بک پر زیادہ سے زیادہ پوسٹیں کریں، کچھ تحریر کریں یا دیگر دوستوں تک اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ پہنچائیں۔اگر آپ کے ذہن میں لکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں تو فیس بک کا نیا فیچر آپ کو کسی نہ کسی قسم کا اشارہ ضرور دیدے گا۔ابھی یہ تو اندازہ نہیں کہ فیس بک کے اس فیچر میں لوگوں کو کیا مشورے دیئے جائیں گے تاہم اندازہ ہے کہ کسی صارف کی اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اس سے ملتے جلتے خیالات پر مبنی مشورے سامنے آئیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…