منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جیل جانا ہے یا صرف جرمانہ اداکرنا ہے؟واٹس ایپ استعمال کرنیوالے ہوشیار!

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(نیوزڈیسک)جیل جانا ہے یا صرف جرمانہ اداکرنا ہے؟واٹس ایپ استعمال کرنیوالے ہوشیار!- اگر آپ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ پر کسی سے بدکلامی اور اخلاق باختہ پیغام بھیجنے سے ناصرف آپ کو بھاری جرمانہ اور جیل ہوسکتی ہے بلکہ ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم وفاقی عدالت مواصلاتی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی شکایات اور ان کی بنا پر عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ایسے مسودہ قانون پر غور کررہی ہے، جس کے تحت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے افراد کو گالم گلوچ اور اخلاق باختہ پیغام دینے پر ڈھائی لاکھ درہم (70 لاکھ روپے) جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے اور اگر جرم کا ارتکاب کرنے والا اگر غیر ملکی ہوا تو جرمانے کی ادائیگی اور قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر بھی کردیا جائے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی پولیس اور محکمہ قانون گزشتہ ماہ متنبہہ کرچکا ہے کہ واٹس اپ اور انٹر نیٹ پر ہاتھ کی سب سے بڑی انگلی جیسے معیوب اشارے بھیجنے والے کو 5 لاکھ درہم یعنی ایک کروڑ 37 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…