منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بیلجیئم : فیس بک پر مقدمہ

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) بیلجیئم کا پرائیویسی کمشنر اس دعویٰ کے بعد کہ فیس بک ویب پر لوگوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اس پر مقدمہ کر رہا ہے۔ملک کے پرائیویسی پروٹیکشن کمیشن ( سی سی پی) نے فیس بک پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ اسے نہ استعمال کرنے والے غیر صارفین کی عادات اور ممبران کو بھی ٹریک کر رہی ہے۔مئی میں بھی اسی ادارے نے فیس بک پر تنقید کی تھی۔فیس بک نے کہا کہ اسے حیرت ہے کہ سی سی پی نے ایسا ایکشن لیا ہے کیونکہ وہ اس ہفتے اس کی تشویش پر بات کرنے کے واچ ڈاگ سے ملنے والا تھا۔سی سی پی کی ترجمان نے کہا ہے کہ انھیں یہ فیصلہ اس لیے کرنا پڑا کہ گذشتہ ماہ جو فیس بک سے سوالات پوچھے گئے تھے اس نے اس کے تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے۔کمیشن نے جو اپنے جرمن ڈچ ، فرانسیسی اور ہسپانوی کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے فیس بک پر یورپی رازداری کے قوانین کی پامالی کا الزام لگایا ہے۔
فیس بک نے کہا ہے کہ اسے اس ایکشن سے بڑی مایوسی ہوئی ہے فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم حیران اور مایوس ہیں کہ سی سی پی نے پہلے ہی ہمارے ساتھ 19 جون کو ملنے پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ ان کی سفارشات پر بات چیت کی جا سکے۔لیکن انھوں نے ایک دن پہلے ہی فیس بک بیلجیئم کو عدالت عدالت میں لے جانے کا ڈرامائی ایکشن لے لیا۔
’اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ سی سی پی کے کیس کا کوئی میرٹ نہیں، پھر بھی ہم ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے فیس بک آئرلینڈ اور ہمارے ریگیولیٹر دی آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر کے ذریعے ان کے ساتھ خوشی خوشی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘کمیشن نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ فوری حکم جاری کر کے فیس بک کو خصوصاً غیر صارفین کی نگرانی سے روکے، یہ چاہے وہ پلگ انز کے ذریعے کریں یا ککیز کے ذریعے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…