جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رنگ گورا کرنے والی ایپ تیار

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایشیائی خواتین کیلئے کم شکل و صورت کا مالک ہونا کسی سانحے سے کم نہیں ہوتا۔ اس کیلئے تین کریموں کا مکسچر سے لے پندرہ منٹ میں گورا کرنے والی بلیچ کریموں تک ان گنت مصنوعات مارکیٹ میں موجود ہیں تاہم اب ایک ایسی ایپ بھی سامنے آگئی ہے جس کی موجودگی میں ان کریموں کی ضرورت باقی نہ رہے گی بلکہ ایپ آپ کو خود ہی گورا کردکھائے گی۔ دراصل یہ ایپ بیوٹی پراڈکٹس تیار کرنے والے مشہور برانڈ ویزلین نے متعارف کروائی ہے اور اس کا مقصد مردوں کیلئے اپنے بیوٹی پراڈکٹس کی نمائش ہے۔ یہ ایپ بطور خاص فیس بک کیلئے ہے اور اس کی مدد سے فیس بک کی پروفائل پکچر کو گورا بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں گورے رنگ کی اس قدر اہمیت ہے کہ اس کی بنیاد پر ہزاروں لڑکیوں ہاتھ پیلے ہونے کے انتظار میں بابل کی چوکھٹ پر ہی بوڑھی ہوجاتی ہیں۔ اس بارے میں 2009ئ میں شادی ڈاٹ کام نامی ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شمالی بھارت کے تین صوبوں سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار افراد سے ایک سروے کیا گیا۔ جس کے مطابق لوگ جب اپنا جیون ساتھی چنتے ہیں تو ان کی نظر میں جلد کی رنگت بھی ایک اہم معیار ہوتا ہے۔ ایک اور انٹرنیٹ سروے کے مطابق بھارت میں شادی کے لئے ساتھی چنتے وقت جلد کی رنگت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھئے:کینیڈا: پروں والے ڈائنا سور کا ڈھانچہ در یافت

ویزلین مین نامی اس کریم کے لئے تشہیری مہم بنانے والی اور اسی حوالے سے فیس بک ویزلین سکن وائٹننگ فیس بک اپلیکیشن متعارف کروانے والی کمپنی اومنی ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ ان کی اس مہم کے حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں اور انٹرنیٹ یوزرز تیزی سے اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں گورے رنگ کا خبط صرف خواتین میں ہی نہیں ہے بلکہ یہ خبط مردوں میں بھی بے تحاشہ بڑھ چکا ہے۔ ملک میں مردوں کے لئے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سب سے پہلے سال 2005ئ میں امامی نامی کاسمیٹک کمپنی نے متعارف کرائی تھیں۔ جس کے بعد اب تک نصف درجن سے زائد کمپنیاں مردوں کے لئے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات مارکیٹ میں لاچکی ہیں۔مذکورہ ایپ کو 2010 میں بھی لانچ کیا گیا تھا تاہم اس وقت یہ شدید تنقید کے باعث ایپ مقبول نہیں ہوسکی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…