منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مو بائل فون پر میسج کر نے والے کےلئے الگ لین تیار

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) بلجیم کے شہر اینٹورپ کے وسط میں موبائل فون پر میسج کرنے والوں کے لیے ’ٹیکسٹ والکنگ لینز‘ کے نام سے مخصوص رہداریاں بنادی گئی ہیں تاکہ وہ دیگر پیدل چلنے والے افراد سے ٹکرانے سے بچ سکیں۔اس منصوبے کے پیچھے شہر میں واقع سمارٹ فونوں کی ایک دکان ہے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کا اصل مقصد اپنی تشہیر ہے۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ میسج کرتے ہوئے لوگوں سے ٹکرانے کی وجہ سے بڑی تعداد میں موبائیل فون ٹوٹتے ہیں۔واضع رہے کہ اب دنیا میں موبائل فونوں کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہے۔موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کل موبائل فونوں کی تعداد سات اعشاریہ پانچ ارب ہے جبکہ امریکی محکمہ مردم شماری کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی تقریباًسات اعشاریہ دو ارب ہے۔یاہو نیوز کے مطابق شہر میں واقع ایک سمارٹ فونوں کی ’ملیب‘ نامی لیبارٹری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ شائد آپ بھی اپنے فون پر اپنے عزیز واقارب کو میسج کرتے ہوئے سڑک پر ہر چیز سے بے خبر ہو کر چلتے ہوں اور آپ کی تمام تر توجہ صرف فون کی سکرین ہو۔‘’یہ دوسرے پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتا ہے اور جب آپ بغیر دیکھے سڑک پار کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ بے خبری میں آپ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہوں۔‘ملیب کے مطابق وہ فونوں کی مرمت کے علاوہ جدید گیجٹس بھی بیچتے ہیں اور فون صارفین کو ماہر مشورے بھی دیتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ رہداریاں فی الحال عارضی طور پر بنائی گئی ہیں لیکن ممکن ہے کہ انھیں مستقل کر دیا جائے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…