ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

اب آپ کی گائے، کار اور برتن سب انٹرنیٹ سے منسلک

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)انٹرنیٹ کی دنیا میں جدید پیشرفت کو ’انٹرنیٹ آف تھِنگز‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس میں آپ کی کار، گھریلو ساز و سامان اور یہاں تک کہ گائیں وغیرہ بھی جدید چپس کی مدد سے انٹرنیٹ سے جڑی ہوں گی اور آپ انہیں کنٹرول کر سکیں گے۔تاہم اس مقصد کے لیے مختلف چیزوں کے لیے مختلف طرح کی کمپیوٹر چِپس درکار ہوں گی جو نہ صرف سائز میں بہت چھوٹی ہوں گی بلکہ وہ انٹرنیٹ سے منسلک بھی ہوں اور مختلف ڈیٹا کو پراسیس کرنے کے علاوہ ان میں میموری بھی موجود ہو گی اور پھر یہ تمام کام کرنے کے لیے ان میں بیٹری بھی موجود ہو گی۔ ٹیکنالوجی کے اس درجے کے حصول کے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ مختلف کمپیوٹر چِپس تیار کرنے والے ادارے مل کر کام کریں اور اپنے وسائل یکجا کر کے سائز میں چھوٹی، قیمت میں کم اور رفتار میں تیز تر چپس تیار کریں۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق گزشتہ برس کمپیوٹر چِپس کی مارکیٹ کا حجم 650 بلین امریکی ڈالرز تھا تاہم 2020ئ تک یہ مارکیٹ 1.7 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔’انٹرنیٹ آف تھِنگز‘ دراصل ایسے چِپس پر انحصار کرتا ہے جو وائرلیس طریقے سے ڈیٹا کمپیوٹر سرورز کو بھیجتے ہیں۔ یہ سرورز اس ڈیٹا کو پراسیس کر کے نتائج صارف کے اسمارٹ فون یا پھر اسی ڈیوائس کو خود کار طریقے سے واپس بھیج دیتے ہیں۔یہ رابطہ مختلف طرح کی ڈیوائس کے درمیان ہو سکتا ہے۔ مثلاکسی نیوکلیئر پلانٹ اور روشنی کے بلب کے درمیان۔ یا آپ کی اسمارٹ واچ اور گھر کے ایئرکنڈیشنگ سسٹم کے درمیان۔مثال کے طور پر جاپان میں بجائے اس کے کہ گائیوں کے ریوڑ پر کوئی فرد ذاتی طور پر نظر رکھے، وہاں کے کسانوں نے ان پر انٹرنیٹ سے منسلک خصوصی چِپس آویزاں کر دی ہیں۔ یہ چِپس جاپان کی فیوجسٹو لمیٹڈ Fujitsu Ltd اور مائیکروسافٹ کارپوریشن نے مل کر تیار کی ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک کمپنی ’وائٹل ہیرڈ‘ Vital Herd Inc کی طرف سے دوائی کی ایک گولی کی شکل کی ایک چپ تیار کی گئی ہے جو کسی گائے کو چارے کے ساتھ کھلائی جا سکتی ہے۔ جیسے ہی یہ گائے اس چپ کو نگلتی ہے یہ گائے کے اندرونی نظام اور صحت کے بارے میں اہم معلومات ٹرانسمٹ کرنا شروع کر دیتی ہے جس سے اس کی صحت اور دیگر مسائل کے بارے میں کسان کو معلومات مِلتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…