منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اب آپ کھڑکی کے شیشے کوٹی وی میں تبدیل کرسکتے ہیں

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر آپ کی گاڑی کا گیٹ اورگھر کی کھڑکی کا شیشہ ٹی وی سکرین میں تبدیل ہو جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے۔ سام سنگ نے ٹیکنالوجی کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس مفروضے کو بھی ممکن بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی نئی ڈسپلے سکرین بنائے گا جو ہمارے شورومز میں رکھی اشیااور گاڑی کے شیشے سے باہر کے مناظر دیکھنے کے اندازہی تبدیل کر کے رکھ دے گی۔کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد 55انچ کی ایسی اوایل ای ڈی سکرین متعارف کروانے جا رہے ہیں جو آپ کی کار کی کھڑکی کے شیشے کو سکرین میں تبدیل کر دے گی، دکاندار اگر اس سکرین کو اپنی دکان کی کھڑکی کے شیشے میں لگا لیں گے تو ان کے گاہک دکان کے باہر سے ہی اندر پڑی اشیاکاہر پہلو سے گھما کر بالکل اسی طرح معائنہ کر سکتے ہیں جیسے وہ ان کے ہاتھ میں ہوں۔گھر اور کارکی کھڑکیوں میں یہ سکرین نصب کرنے سے باہر کے مناظر کا تفصیلی مشاہدہ ممکن ہو سکے گا۔سکرین میں انٹیل رئیل سینس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو 3ڈی کیمروں کے ساتھ منسلک ہے جو سکرین کی دوسری طرف دکان، کار کی کھڑی کے باہر کے مناظر کو سکرین پر لاتے ہیں۔ شفاف ڈسپلے کے ساتھ وائس کنٹرول فیچرز بھی اس میں بلٹ اِن ہیں اور مکمل ایچ ڈی ویڈیو پلے بیک کی سہولت اس کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔سام سنگ کے ان نئے اعلانات کے بعد ٹیکنالوجی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…