کراچی(نیوزڈیسک )یقیناً آپ کو ”اینڈروئیڈ ڈیوائس منیجر“ سروس یاد ہو گی۔ گوگل کی جانب سے یہ سروس 2013 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ اس کی مدد سے آپ اپنے اینڈروئیڈ فون کو تلاش کرسکیں اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف کر سکیں۔اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا جی میل اکاونٹ فون میں شامل رکھنا ضروری ہے۔ چند دن پہلے گوگل نے ”فائنڈ مائی فون“ کے نام سے ایک اور دلچسپ سروس متعارف کرائی ہے۔ ویسے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ گوگل کے بارے میں عام مشہور ہے کہ وہ سب کچھ ڈھونڈ سکتا ہے۔ دنیابھر کی معلومات کے علاوہ اب تو گوگل سے کسی کی عمر، وزن یا قد پوچھیں تو وہ بھی بتا دیتا ہے۔ سارا دن مختلف چیزیں تو ہم گوگل پر تلاش کرتے ہی رہتے ہیں اب آپ گوگل پر اپنا فون بھی تلاش کر سکتے ہیں اور وہ بھی بے حد آسانی کے ساتھ۔ اس کے لیے آپ کو گوگل میں بس find my phone ٹائپ کرنا ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں