منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پھیلتی سکڑتی اور طے ہوجانے والی بیٹری

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے لیتھیئم آئن بیٹری تیار کی ہے جو اپنی جسامت سے 150 فیصد بڑی ہوسکتی ہے اور اسمارٹ واچ جیسے آلات کوآسانی سے بجلی فراہم کرسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسی بیٹریاں بہت جلد بھاری بھرکم بیٹریوں کی جگہ استعمال ہوسکیں گی اور ان کے ذریعے پہنے جانے والے ڈجیٹل آلات کو مزید چھوٹا اور بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس منفرد بیٹری کو ہاتھوں پر پہنے جانے والے بینڈ کی طرح کلائی اور بازو پر پہننا ممکن ہوگا اور اس کے لیے بیٹری کو ربڑ کے چھلے میں لگانے کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس جدید بیٹری کو کیری گامی کا نام دیا ہے اور کیری گامی کاغذوں سے ڈیزائن بنانے کا جاپانی علم ہے جس میں کاغذ کھلتے بند ہوتے اور پھیلتے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ربڑ بینڈ بازو کے ڈولے پر پہنا گیا تو بازو کے پھیلنے اور سکڑنے سے بیٹری نے بجلی بنائی اور اس طرح ورزش اور دوڑتے دوران بجلی بنائی جاسکتی ہے جس سے اسمارٹ واچ، چھوٹے آلات اور میوزک پلیئر کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ماہرین اس ایجاد کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ دنیا کی کئی کمپنیاں پہنے جانے والے کمپیوٹر اور ڈیجیٹل آلات تیار کررہی ہیں جنہیں ”ویئرایبلز“ کہا جاتا ہے اور ان کی مارکیٹ کروڑوں ڈالر سے بھی تجاوزکرچکی ہے۔امریکی یونیورسٹی نے بھی بیکٹیریا کی قوت سے بجلی بنانے والی بیٹری تیار کی ہے جو بیکٹیریا کے سانس لینے کے عمل سے اتنی بجلی بناتی ہے جس سے کاغذ پر چھپے ایک سینسر کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…