جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی سے اڑنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بجلی سے اڑنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار کر لیا گیا ہے جسے دنیا کا خاموش ترین ہوائی جہاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ پیرس کے مشہور ایئر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جانے والے ای فین نامی طیارے 2.0 میں 2 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 136 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گھنٹہ تک پرواز کر سکتا ہے اور اسے بنانے والی ایئر بس کمپنی کے مطابق اس ماڈل کو 2017 تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جب کہ سال 2050 تک کمپنی بجلی سے پرواز کرنے والا 100 نشستوں کا طیارہ بھی تیار کر لے گی۔ کمپنی کی جانب سے اسے دنیا کا خاموش ترین طیارہ بھی قرار دیا جا رہا ہے جس سے کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کا اخراج نہیں ہوتا جب کہ اسے دنیا کا پہلا برقی جہاز قرار دیا جا سکتا ہے جس کی ڈیزائننگ اور تیاری پر 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جہاز کا وزن نصف ٹن ہے جس میں لیتھیئم ا?ئن پالیمر بیٹریز نصب ہیں اور پروں کا گھیر 31 فٹ ہے اور اس میں نصب برقی موٹریں 60 کلو واٹ کی قوت پیدا کرتی ہیں۔ ایئر بس کمپنی نے اسی ماڈل کے ساتھ مکمل طور پر بجلی سے پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…