جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولو مستعفی

datetime 13  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے بورڈ قائم کردیا گیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی یکم جولائی سے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے طور پر چارج سنبھالیں گے اور کسی موزوں امیدوار کے ملنے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔کوسٹولو پر کمپنی کی ترقی تیز نہ ہونے پر سرکایہ داروں کی طرف سے کافی دباو¿ تھا۔کوسٹولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کو ٹویٹر کی ٹیم پر فخر ہے۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔کوسٹولو کے مستعفی ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ٹیویٹر کے حصص کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹویٹر کے حصص 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے لیکن سرمایہ داروں کی توقعات کے برعکس ٹویٹر کے صارفین میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔اپریل میں ٹویٹر کو 162 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔تاہم ٹیکنالوجی بلاگر جان گربر کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں وال سٹریٹ چاہتی ہے کہ ٹویٹر فیس بک کی طرح ہو جائے۔ کوئی بھی چیف ایگزیکٹو ایسا نہیں کرسکتا۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…