منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

موسمی تبدیلی کانفرنس: اقدامات موثر ہونے پر بات کرنے سے گریزاں

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )جرمنی کے شہر بون میں اقوام متحدہ کی موسمی تبدیلی پر ہونے والی کانفرنس میں سیاستدان اس بات پر بحث نہیں کرنا چاہتے کہ کیا ان کی پالیسیوں سے آب و ہوا کی حفاظت ہو پائے گی۔اس کانفرنس میں شریک ممالک نے متفقہ وعدہ کیا ہے کہ وہ عالمی حدت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے زیادہ نہیں بڑھنے دیں گے۔تمام ممالک نے اقوام متحدہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ گیسوں کے اخراج کو کم کریں گے۔تاہم اہم ممالک اس بات پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ آیا ان کے اس قدم سے موسمی تبدیلی پر مثبت اثر پڑے گا یا نہیں۔یورپی یونین اور افریقی ممالک اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ تمام ملک اس بات کو تسلیم کریں کہ عالمی برادری کے وعدوں کے باوجود عالمی حدت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے کم نہیں رکھا جاسکتا۔لیکن چین، بھارت اور برازیل کا کہنا ہے کہ کونسا ملک کتنی گیسوں کے اخراج کا ذمہ دار ہے کے معاملے پر اس اجلاس میں نہیں بلکہ پیرس میں دسمبر ہونے والے اجلاس میں بحث کی جائے۔تاہم دسمبر تک بہت دیر ہو چکی ہو گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی بات چیت سود مند نہیں ہو گی۔کانفرنس میں شریک چین کے نمائندے سو وی کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اتنی سست روی سے چل رہا ہے کہ اس میں گیسوں کے اخراج کے ذمہ دار ممالک کے بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ چین اقوام متحدہ کو اگلے چند ہفتوں میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گاانھوں نے بتایا ’ہم گذشتہ 10 دنوں سے طریقہ کار پر بات کر رہے ہیں اور کوئی پیش رفت نہیں سکی۔ ہم اس اجلاس میں بحث کے لیے مزید ایجنڈے شامل نہیں کر سکتے۔‘تاہم چند ممالک اجلاس کی سست رفتار کے لیے چین کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ورلڈ وائلڈ فنڈ کی تسنیپ ایسپ کا کہنا ہے ’اس اجلاس کا مقصد موسمی تبدیلی میں استحکام لانا ہے لیکن اس اجلاس میں مندوبین کو بولنے ہی نہیں دیا جا رہا۔ ہم چاہتے ہیں سائنسی طور پر ہر ملک کے بارے میں تفصیلات دی جائیں کہ وہ موسمی تبدیلی میں بہتری کے لیے کیا قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے سیاستدانوں کو ذمہ دار ٹھہرا سکیں۔ یہ واضح ہے کہ کوئی بھی ملک اس حوالے سے کچھ نہیں کرنا چاہتا۔‘امید کی جا رہی ہے کہ چین اقوام متحدہ کو اگلے چند ہفتوں میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ ماہرین امید کر رہے ہیں کہ چین اپنی تجاویز کو پورا کرے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…