اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں لوکل کار مینوفیکچروں کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے اہم تبدیلیاں زیر غور ہیں جن کے نتیجہ میں اٹلی یا جرمنی کی مشہور مینوفیکچرنگ کمپنی کی آئندہ دو سال کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔tribune.com کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی کا ایک 14 رکنی وفد پاکستان کے دورے پر ہے جس میں مشہور جرمن کار مینوفیکچرنگ کمپنی Volkswagen کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ یہ کمپنی جرمنی کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی آٹو موبیل مینوفیکچرنگ کمپنی ہے اور پاکستان میں کاروبار کی خواہش رکھتی ہے۔ اخبار نے ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ جرمنی یا اٹلی کی کوئی مینوفیکچرنگ کمپنی پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کرے۔ موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تین لوکل مینوفیکچرنگ اسمبلرز نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کاروں کی قیمت اندازآ 5 لاکھ روپے مہنگی ہے۔نئے مینوفیکچررز کو پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کے لئے حکومت کو موجودہ آٹوموبیل پالیسی میں تبدیلی کرنا پڑے گی، اور بتایا گیا ہے کہ حکومت اس تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر چکی ہے، جس کے نتیجہ میں اگلے دو سال کے دوران کم از کم ایک یورپی کمپنی پاکستان میں کام شروع کر سکتی ہے
مزید پڑھئے:جلد شادی کر نےوالوں کے بارے میں ایک بڑی خبر